تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہر صورت واپس بھجوایا جائے گا، آئی جی پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ منتقلی کیلئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے و دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی میپنگ، سکینگ، سکریننگ کیمطابق چیکنگ کی جا رہی ہے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ انخلاء کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاء کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق انخلاء مہم میں 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ 24 گھنٹے میں 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ 2810 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ غیر قانونی تارکین کے انخلاء کیلئے صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہر صورت واپس بھجوایا جائے گا، غیرقانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلاء کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ منتقلی کیلئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے و دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی میپنگ، سکینگ، سکریننگ کیمطابق چیکنگ کی جا رہی ہے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ انخلاء کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غیر قانونی مقیم غیر ملکی کا کہنا ہے کہ جا رہی ہے
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
میرپور ماتھیلو:خانپور مہر کے نواحی علاقے ہیکل پٹ میں مسلح افراد نے کورائی برادری کے گھروں پر حملہ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گلشیر کورائی، ان کے بھائی گل میر کورائی، بیوی شریفاں اور والدہ اختیاراں کورائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، جس کے باعث لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔
ذرائع کے مطابق، تھانہ مبارک پور اور تھانہ خانپور مہر پولیس کے درمیان حدود کے تنازعے کے باعث مقتولین کی نعشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
پولیس حکام نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔