Daily Ausaf:
2025-04-22@06:27:15 GMT

سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

پشاور(نیوز ڈیسک)سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، ملک قاسم کچھ عرصے سے شدید علیل تھے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ملک قاسم دو مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ناظم رہ چکے ہیں۔ نماز جنازہ کل 4:00 بجے آبائی گاؤں حوجکی کلہ تحصیل تخت نصرتی میں ادا کی جائے گی۔

ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی رہنما اور سابق مشیر برائے جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، ملک قاسم خان خٹک انتقال کر گئے, وہ کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ ملک قاسم خان خٹک ایک تجربہ کار سیاست دان تھے، جنہوں نے ضلع کرک کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ماضی میں نائب ضلع ناظم کرک رہ چکے تھے۔

انہوں نے 2008 کے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی میدان میں حصہ لیا، جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ ملک قاسم خان خٹک نے 10ویں خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے جیل خانہ جات کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال پر علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے،مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ملک قاسم

پڑھیں:

کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان — فائل فوٹو 

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گندم کے حوالے سے کسانوں کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے، اگر ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

نظر انداز اضلاع کیلئے بھی بجٹ مختص كیا جائے: ہمایوں اختر خان

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقہ این اے 97 کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی سہولتوں کے لیے ہر ممکن آواز بلند کروں گا، حلقہ این اے 97 کی حالت بدلیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
  • قاسم نون کی او ائی سی کے ایلچی برائے کشمیر سے ملاقات
  • سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
  • ٹھٹھہ میں وزیرمملکت کی گاڑی پر حملہ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا نوٹس
  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں: شافع حسین
  •   تمام صوبائی وزیر کرپشن کر رہے ہیں، گورنر کی گواہی
  • سکھ یاتری واہگہ بارڈر سے واپس بھارت روانہ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے رخصت کیا