گیلانی کی چیئرپرسن آذری پارلیمان سے ملاقات: انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کی ملی مجلس (پارلیمنٹ) کی چیئرپرسن صاحبہ غفار ووا سے انٹر پارلیمنٹری یونین کی 150ویں اسمبلی کے موقع پر تاشقند میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کے اعادے اور پارلیمانی، اقتصادی اور سیاسی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے منعقد ہوئی۔ چیئرمین سینٹ نے فروری 2025 میں ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے 15ویں اجلاس کے موقع پر باکو کے اپنے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے آذربائیجان کی پْرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے باکو میں واقع چودھویں صدی کی ملتان کارواں سرائے کو اس تاریخی رشتے کی علامت قرار دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنی اپنی پارلیمانوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی تعریف کی، دوطرفہ تجارتی روابط کا بھی جائزہ لیا گیا، جہاں چیئرمین گیلانی نے اقتصادی تعاون کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں میں اضافے سے عوامی تبادلے کو مزید تقویت ملنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد 150ویں بین الپارلیمانی یونین (IPU) اسمبلی میں بھرپور انداز میں شرکت کر رہا ہے، جو اس وقت ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہو رہی ہے۔ چیئرمین سینٹ کی سربراہی میں فعال شمولیت، حکمت عملی پر مبنی روابط، اور تسلسل کے ساتھ پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستانی وفد نے اس عالمی فورم پر نمایاں تاثر قائم کیا۔ اسمبلی کے افتتاحی دن ایشیا پیسفک جیو پولیٹیکل گروپ – جس میں 36 ممالک شامل ہیں، سے تعلق رکھنے والے تین پاکستانی وفد ارکان کو بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی اہم کمیٹیوں میں کامیابی سے منتخب کیا گیا۔ 1 سینیٹر فاروق ایچ نائیک – جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے مسلسل دوسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ یہ کامیابی ان کی جمہوری حکمرانی اور انسانی حقوق کے لیے قیمتی خدمات کا اعتراف ہے۔ 2 سینیٹر آغا شاہ زیب درانی – بیورو آف ینگ پارلیمنٹیرینز کے رکن منتخب ہوئے۔ 3 بیرسٹر عقیل ملک، انسداد دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے قائم ہائی لیول ایڈوائزری گروپ کے رکن منتخب ہوئے۔ یہ پاکستان کے عالمی امن کے فروغ اور سکیورٹی خطرات کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی قائدانہ صلاحیتوں اور پاکستانی وفد کی متحدہ کاوشوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی پارلیمانی منظرنامے میں ایک مؤثر، مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہیکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی طلبہ تیسرے سال بھی Erasmus Mundusسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں، پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں۔