کراچی: شیر شاہ میں نالے کے قریب دھماکے سے زخمی لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
کراچی:
شیر شاہ شاہین ہوٹل کے قریب عیدالفطر کے پہلے روز سیوریج نالے میں دھماکے سے زخمی ہونے والا نوعمر لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او شیر شاہ نند لعل نے بتایا کہ سیوریج نالے میں گیس بھرنے کے دوران جس وقت دھماکا ہوا تھا 14 سالہ اسد وہاں پر اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ موجود تھا اور اسے کک مارتے ہوئے اسٹارٹ کر رہا تھا، دھماکے سے نوعمر لڑکا اسد جھلس کر زخمی ہوگیا تھا جو ہفتے کی شام زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ، اسد کی میت اس کی رہائش گاہ لائی گئی تو کہرام مچ گیا، خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جبکہ رشتے داروں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد متوفی کے رہائش گاہ پر جمع ہوگئی اور واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
جامشورو(نیوز ڈیسک)جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کےقریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا ،حادثے میں 16 مسافر جاں بحق اور25 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان اور جامشورو کے سنگم پر واقع ٹونک چیک پولیس پوسٹ پر پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد بدین جانے والے بھیل برادری کے 40 سے زائد افراد ٹرک میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ ٹرک کھائی میں جا گرا۔
ٹرک میں موجود گندم کی بوریاں بھی گر گئیں، حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خواتین بچے شامل ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تھانہ بولا خان ٹونک اسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا جہاں کئی افراد بروقت طبی سہولت نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد زخمی ہونے والے 5 بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں 4 بچے علاج کے دوران انتقال کر گئے۔
جائےحادثہ دشوار ترین ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال پہنچنےمیں 4 سے 5 گھنٹے لگ رہے ہیں۔