عجیب و غریب قسم کے ڈیزائن والے لباس زیب تن کرکے خبروں کی زینت بننے والی عرفی جاوید نے فوٹو گرافر کو دیکھ کر حیران کن طور پر اپنا منہ چھپالیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ واقعہ ایک ایئرپورٹ کے باہر پیش آیا۔

عرفی جاوید فوٹوگرافرز کی موجودگی سے بے خبر ایئرپورٹ سے باہر آئیں۔ انھوں نے کیپ لگایا ہوا تھا اور چشمہ بھی پہنی ہوئی تھیں۔

روایت کے برعکس روفی جاوید نے بہت مناسب اور آرام دہ لباس پہنا ہوا تھا۔ ڈھیلی ڈھالی سی ٹی شرٹ کے اوپر جینز کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔

تاہم جیسے ہی عرفی جاوید کی نظر فوٹوگرافرز پر پڑی تو اس سے قبل کے کیمرے کھلتے انھوں نے اپنا منہ چھپالیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

فوٹو گرافرز کہاں رکنے والے تھے جس پر عرفی جاوید بابار یہی کہتی رہیں کہ میری حالت تو دیکھو اور اس وقت تصاویر مت بناؤ۔

تاہ فوٹو گرافرز نے عرفی جاوید کا پیچھا نہیں چھوڑا اور ان کے گاڑی میں بیٹھنے میں تک مسلسل تصویریں بنانے کی کوشش کرت رہے۔

یہ تو واضح نہیں کہ آخر فوٹو شوٹ کی دلدادہ عرفی جاوید نے تصاویر بنوانے سے کیوں منع کیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ ان کا میک اپ میں نہ ہونا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عرفی جاوید جاوید نے

پڑھیں:

مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!

ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ رے مسٹیریو ریسل مینیا 41 سے ایک روز قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

50 سالہ ہال آف فیمر (جن کی 2023 کے آخر میں گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی) ممکنہ طور پر اب ایک اور انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

لاس ویگس میں ہونے والے شو اسمیک ڈاؤن کے دوران وہ ڈریگن لی اور ری فینکس کے ساتھ مل کر چیڈ گیبل اور دی کریڈ برادرز کے خلاف مقابلہ کر رہے تھے۔

تاہم، وہ یہ مقابلہ مکمل نہیں کر پائے اور طبی ماہرین کو اس دوران ان کے پاس دیکھا گیا۔ آف کیمرا رے مسٹیریو کو سہارا دیا گیا کیوں کہ وہ اپنی ٹانگ پر وزن نہیں ڈال پا رہے تھے۔

اس صورتحال کے بعد ان کا ریسل مینیا میں ایل گرانڈے امیریکانو کے خلاف میچ مشکل میں پڑ گیا ہے اور فی الحال اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم
  • ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
  • لاہور: خودسوزی کرنے والے شہری کے لیے نجی کمپنی کی جانب سے رقم کی ادائیگی
  • کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
  • عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی 
  • لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
  • ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
  • مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!
  • نوجوانوں میں مشہور ہوتا ’ہرے ناخنوں‘ کا رجحان کیا ہے؟