UrduPoint:
2025-04-22@06:57:18 GMT

عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا، چکن کی قیمت 800 روپے، بڑے گوشت کی قیمت 1200 روپے جبکہ مٹن کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ رمضان المبارک اور عید گزرنے کے بعد بھی پنجاب میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔

زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ مرغی کے گوشت کاسرکاری ریٹ 595 ہے جبکہ 800 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ مٹن کا سرکاری ریٹ 1 ہزار 6 سو مقرر ہے، جو ہزار روپے زائد یعنی 2 ہزار 6 سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ بڑا گوشت 1200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

چینی کی قیمت بھی 180 روپے کی سطح سے نیچے نہ آ سکی۔

رمضان المبارک اور عید الفطر گزر جانے کے باوجود ملک میں چینی اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو جانے پر مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایسا کیوں ہے ہمیشہ ن لیگ کے دور میں چینی اور چکن کی قیمت کو پر لگ جاتے ہیں؟ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے عید کے بعد پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق عید کے بعد چکن، سبزیاں، بیف، مٹن سمیت 15 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0.

20 فی صد رہی، حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، حالیہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 85 روپے 81 پیسے فی کلو، آلو کی قیمت 2 روپے فی کلو، پیاز 3 روپے 18 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ایک ہفتے کے دوران گڑ کی قیمت 2 روپے فی کلو، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی کلو، بیف کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی کلو اور مٹن کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریارت کے مطابق ٹماٹر، سیگریٹ، چینی، جلانے کی لکڑی، کپڑا بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں 35 روپے 99 پیسے فی کلو ، کیلا 11 روپے 08 روپے فی درجن سستا ہوا، انڈے کی قیمت 12 روپے 68 پیسے فی درجن کم ہو گئی۔

یہاں واضح رہے کہ جہاں عید الفطر کے بعد ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ہوا، وہیں دوسری جانب حکومت کی جانب سے مارچ میں مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ مارچ کے ماہ میں مہنگائی کی شرح 1 فیصد سے بھی کم رہی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہفتے کے دوران گوشت کی قیمت چکن کی قیمت کی قیمت میں روپے فی کلو کے مطابق اضافہ ہو رہا ہے کے بعد

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج ہفتے کے پہلے تجارتی سیشن کا مثبت آغاز کرتے ہوئے بینچ مارک کےایس سی 100 انڈیکس میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا۔

آخری کاروباری روز یعنی گزشتہ جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتے کے آخری کاروباری سیشن کا 414 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مثبت انداز میں اختتام کیا تھا، جس کے بعد آج صبح 10 بجے کے بعد کے ایس سی 100 انڈیکس 118,224.90 پوائنٹس پر منڈلا رہا تھا، جو 909.32 پوائنٹس یعنی 0.78 فیصد کا اضافہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے اسٹاک ایکسچینج کو تگڑا کردیا

بین الاقوامی سطح پر اس ہفتے کے آغاز پر ایشیائی ایکوئٹی اور امریکی اسٹاک فیوچرز میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو پر ٹیرف کے حوالے سے بے چینی اور عوامی تنقید نے جذبات کو متاثر کیا، جس سے سونے کی قیمتیں نئی ​​بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کے خلاف حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا، ان کی ٹیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ جیروم پاول کو برطرف کر سکتے ہیں، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کے مضمرات مرکزی بینک کی آزادی اور عالمی منڈیوں کے لیے انتہائی نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

زیادہ تر بازار جمعہ کو بند تھے اور کچھ ایسٹر منڈے کی چھٹی پر ہیں، ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.64 فیصد اور نیس ڈیک فیوچر میں 0.53 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ایشیا میں، جاپان کا نکی 1 فیصد گرگیا جبکہ جنوبی کوریا کا بینچ مارک انڈیکس مستحکم رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ ایسٹر بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری سیشن کےایس سی

متعلقہ مضامین

  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  •  خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟