سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سٹی 42: سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک انتقال کر گئے
ملک قاسم کچھ عرصے سے شدید علیل تھے ،گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،ملک قاسم دو مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ناظم رہ چکے ہیں
کرک،نماز جنازہ کل 4:00 بجے آبائی گاؤں حوجکی کلہ تحصیل تخت نصرتی میں ادا کی جائیگی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملک قاسم
پڑھیں:
صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔
کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورجے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پوپ کے انتقال پر کرسچن کمیونٹی سے اظہار ہمدردی و تعزیت، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی دنیا بھر کے مسیحیوں سے اظہار تعزیت کیا۔