مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوگا اور مجموعی طور 280 پروازوں کیلئے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن رواں ماہ 29 اپریل کو شروع ہوگا اور قبل از آپریشن یکم جون تک جاری رہے گا اور اس دوران مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے میں رواں سال 20 ہزار سرکاری حج اسکیم اور 36 ہزار پرائیوٹ حج اسکیم کے ذریعے عازمین سفر کریں گے۔ قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 12 جون کو شروع ہوگا, جو 10جولائی تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے انتظامیہ قبل اور بعد از حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ائیربس 320 ساختہ طیارے آپریٹ کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی آئی اے

پڑھیں:

مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ باکو اورلاہور میں براہ راست پروازوں سےشعبہ سیاحت کوفروغ دیا جا سکے گا اور دوست ممالک کیساتھ بھی براہ راست پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائیجان کیساتھ اشتراک کیلئےکوشاں ہیں۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلیے پہلی پرواز 159 لاہور سے روانہ ہوگئی جس کی روانگی سے قبل بین الاقوامی روانگی لاؤنچ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی پی اے اے، پی آئی اے مینجمنٹ سمیت آذربائیجان کے سفیر نے تقریب میں شرکت کی جبکہ لاہور سے باکو جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل کیک بھی کاٹا گیا۔

قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے 174 مسافر لاہور سے باکو روانہ ہوئے، ابتدائی طور پر لاہور سے پہلے مرحلے میں باکو کیلیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں

متعلقہ مضامین

  • عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع
  • ادائیگی کے باوجود 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • عبدالعلیم خان کا سندھ میں ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟
  • سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں کل سے شروع ہونگی