گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12اپریل 2025 ءکے روز گورنرہاﺅس آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی کے علاقہ یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

گورنرسندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80گز کا پلاٹ دیا جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ۔

واضح رہے کہ ٹریفک گردی میں نذر عباس معذور ہوا جبکہ اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی تھی، گورنرسندھ نے مزید کہا کہ یوسف گوٹھ انفرااسٹرکچر، بجلی ، گیس ، پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ یہاں کے لوگوں نے سارے ظلم سہے لیکن ساتھ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر کے ہر مظلوم کا بھائی ہوں، یہ شہر لاوارث نہیں، یہ ہمارا شہر ہے، ہم اس شہر کے بیٹے ہیں۔ اقتدار نہ ہونے کے باوجود بھی ایک بھائی دوسرے بھائی کے گھر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلاشنکوف نہیں قلم دینے آیا ہوں۔ بھائی کو بھائی سے لڑائیں گے نہیں بلکہ ملائیں گے۔ مظلوموں کو انصا ف دلائیں گے اور ان کا مداوا بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 77برس بعد گورنرہاﺅس میں مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، اب میرے شہر کے لوگ جذباتی نعروں کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔ ہمیں نعرے نہیں نوکری ، گھروں کی چھت چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ بنتے ہیں شہدا قبرستان گیا۔ اس شہر کا بیٹا ہوں ، اپنی پارٹی کا حق پرست گورنرہوں۔

انہوں نے کہا کہ یوسف گوٹھ کے مکینوں کو گورنرہاﺅس میں مفت آئی ٹی کورسز کرائیں گے، یوسف گوٹھ کے مکینوں کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل پرانہیں موٹر سائیکل بھی دیں گے۔

یوسف گوٹھ کاجو بچہ پڑھنا چاہتا ہے اس کا ایڈمیشن بھی کرائیں گے۔ اس موقع پر ایک بیوہ کی فریاد پر گورنرسندھ نے اس کے لئے وظیفہ مقرر کرنے اور اسے عمرے پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مجھ سے بڑا کوئی مہاجر نہیں، ماضی میں مہاجروں کو جذباتی نعروں کے پیچھے چلانے اور تقسیم کر کے ہزاروں نوجوانوں کو مروانے والوں کو کراچی میں سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔

میڈیا کے سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ جن کو اختیار حاصل ہیں کیا وہ لوگ ان مظلوموں کے پاس آئے؟

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ نے یوسف گوٹھ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں 4 روز کے دوران بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے ۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 4 روز کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں اور ژالہ باری و آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث حادثات ہوئے ہیں، اس دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بارشوں کا سلسلہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ اس دوران رونما ہونے والے حادثات سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 3 مرد 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چارسد،خیبر، شانگلہ، بٹگرام، چترال لوئر، صوابی اور کولائی پالس میں پیش آئے۔

ادھر اسکردو اور گردو و نواح مین گزشتہ روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

شدید بارشوں کے باعث کھرمنگ، شگرمگانچھےاورگلگت جانے والی شاہراہوں پرلینڈ سلائڈنگ سےٹریفک معطل ہوگئی، کئی مقامات پربجلی کی لائینیں خراب ہونےسےعلاقےمیں بجلی کابریک ڈاون پیدا ہوگیا۔

دوسری جناب بلتستان کی وادی میں تیزبارش کےباعث حادثات کےخدشات بھی بڑھ گئے،جس کےباعث ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نےغیر ضروری سفرسے گریز کرنے کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بارش کے باعث بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:جائیداد کی کم قیمت لگاکر ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • 26؍اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • پاک افغان مشترکہ پریس کانفرنس بڑا بریک تھرو، کامران یوسف
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری