ایک سو چالیس سالہ افغان شہری کا دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعوی؛ طالبان نے تحقیقات شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

کابل(آئی پی ایس )افغانستان کے صوبے خوست کے رہائشی عاقل نظیر نے دعوی کیا ہے کہ ان کی عمر 140 سال ہے اور اس طرح وہ دنیا کے معمر ترین شخص ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے شہری کے 140 سال عمر ہونے کے دعوے کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔عاقل نظیر نے اپنے دعوے کی تصدیق میں کہا کہ 1919 میں لڑی جانے والی تیسری اینگلو افغان جنگ کے وقت 30 سال سے زائد عمر کا تھا اور کابل کے شاہی محل میں بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ برطانوی افواج کے انخلا کا جشن منایا تھا۔

افغان شہری نے مزید بتایا کہ میں اس بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ محل میں موجود تھا۔ سب لوگ خوش تھے اور انگزیزوں کو بیدخل کرنے پر بادشاہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔عاقل نظیر نے کہا کہ اس میرے ساتھ جتنے بھی لوگ تھے، اب وہ سب فوت ہو چکے ہیں۔ تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کے پاس اپنے دعوے کا کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہے۔

جس کے بعد ایک خصوصی سول رجسٹریشن ٹیم عاقل نظیر کی عمر کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ترجمان طالبان نے کہا کہ اگر مذکورہ شخص کا دعوی دستاویزات یا سائنسی طور پر درست ثابت ہوگیا تو دنیا کے معمر ترین شخص کے طور پر رجسٹر کروائیں گے۔اگرعاقل نظیر کی عمر کی تصدیق ہو جاتی ہے تو وہ فرانسیسی خاتون جین کالمین کا ریکارڈ توڑ دیں گے جنھوں نے 122 سال کی عمر پائی تھی۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی نے دنیا کے سب سے معمر شخص ہونے کا دعوی کیا ہو۔ رواں برس کے آغاز میں برازیل کی ایک خاتون نے بھی دعوی کیا تھا کہ وہ 120 سال کی ہونے کے قریب ہیں تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کا دعوی ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا دعوی

پڑھیں:

کراچی میں ایک اور ٹینکر نے 12 سالہ بچے کی جان لے لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-01-19

 

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں عوام کو ہیوی ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا، واقعے کی وڈیو بھی سامنے آگئی۔جمعے کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکرایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد  موقع پر جمع ہو گئی اورشہریوں نے واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرلیا جبکہ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ فرحان ولد نور محمد کے نام سے کی گئی، متوفی بچہ 100 کوارٹرز بنگالی پاڑا کا رہائشی تھا، وہ مدرسے میں زیرتعلیم اور 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا ۔جائے حادثہ پرموجود متوفی بچے کے دوست کے مطابق متوفی فرحان نے کرائے پرسائیکل حاصل کی ہوئی تھی اور فرحان گراؤنڈ میں سائیکل چلا رہا تھا، سائیکل واپس کرنے کا وقت ختم ہونے پرمتوفی فرحان سائیکل دکاندارکو واپس کرنے جا رہا تھا کہ کورنگی 100 کوارٹرزبنگالی پاڑا کے مرکزی بازارمیں واٹر ٹینکرکی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے فرحان کو ہلکی سے ٹکر ماری بچہ سائیکل سے گرتے ہی سامنے سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے پچھلے پہیوں تلے کچلا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 245 ہوگئی۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان کا ایران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • اسرائیل کا حماس کے اہم ترین کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ؛ 3 شہادتیں
  • افغانستان سے دہشتگردی سر اُٹھا رہی ہے، دنیا طالبان رجیم پر دباؤ ڈالے: وزیراعظم
  • محرابپور،سیپکو کیخلافFIA کی تحقیقات شروع ،ملازمین سراپا احتجاج
  • کراچی میں ایک اور ٹینکر نے 12 سالہ بچے کی جان لے لی
  • طالبان دور میں خواتین پر بے مثال جبر، اقوام متحدہ سمیت دنیا کا شدید احتجاج
  • افغانستان: عالمی دہشت گردوں کا ہیڈ کوارٹر
  • کراچی میں مسجد کے قریب ندی سے انسانی سر برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
  • محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
  • پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا