وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کیخلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کے تاثرات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے.

ان شاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلااشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کیخلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی صہیونی ظلم و جبر شہباز شریف کی حمایت کیا اور

پڑھیں:

اشک آباد، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

اشک آباد:(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اشک آباد میں بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد (International Year of Peace and Trust-2025)، عالمی دن برائے غیر جانبداری (International Day of Neutrality) اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں۔

وزیرِ اعظم کی روسی صدر ولادیمیر پوتن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور کرغز صدر سادر جپاروف سے ملاقاتیں ہوئیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور مختلف اہم امور پر غیر رسمی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن الخدمت فائونڈیشن کے تحت بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • اشک آباد، شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات میں دیر تک ہاتھ ملے رہے
  • شہباز شریف اور پیوٹن دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑے رہے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھارہا ہے: وزیر اعظم 
  • اشک آباد، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان سرزمین سے نئے دہشت گردی خطرے پر اظہارِ تشویش
  • فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،حافظ نعیم
  • جادو ٹونہ نہیں، ترقی صرف محنت سے: شہباز شریف