پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔
ریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020 میں کورونا وبا کے دوران بند کی گئی تھی، یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔
اداکار ساجد حسین کے بیٹے کے متعلق عدالت کا اہم حکم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خوشحال خان خٹک ایکسپریس
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی: ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں24/7 کنٹرول روم قائم
فائل فوٹو۔افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹرول روم 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کیلئے کام کرے گا۔