لاہور کی 10 میں سے 5 احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وفاقی حکومت نے لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 کو ختم کردیا۔ وزارت قانون نے احتساب عدالتیں ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ختم ہونے والی عدالتوں کے عملہ کو ٹربیونلز اور دیگر خصوصی عدالتوں میں ضم کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 کو ختم کردیا۔ وزارت قانون نے احتساب عدالتیں ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ختم ہونے والی عدالتوں کے عملہ کو ٹربیونلز اور دیگر خصوصی عدالتوں میں ضم کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان تبدیل کردیا گیا، جبکہ احتساب عدالت نمبر 3 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ملتان تبدیل کیا گیا ہے، احتساب عدالت نمبر 4 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ٹو لاہور تبدیل کردیا گیا۔ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 8 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور ٹو تبدیل کردیا گیا جبکہ احتساب عدالت نمبر7 لاہور کو سپیشل جج سینٹرل عدالت گجرات تبدیل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احتساب عدالت نمبر عدالتوں میں خصوصی عدالت کردیا گیا لاہور کو گیا ہے
پڑھیں:
اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔
اختر مینگل نے پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانا قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔