پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نئے کار سروس اسٹیشن بنانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹی فیکشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی، نئے کار واش اسٹیشن بنانے پر پابندی کا عملدآمد فوری ہوگا۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، ایک گاڑی دھونے پر 400 لیٹر پانی ضائع ہوجاتا ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ نئے سروس اسٹیشن خشک سالی کو مزید سنگین کرکے ماحولیاتی، سماجی اقتصادی مشکلات کا باعث بنیں گے۔
واضح رہے کہ 13 فروری کو پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی، خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جب کہ کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی لگادی گئی تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری احکامات میں بتایا گیا کہ کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
مزیدپڑھیں:ہاردک پانڈیا نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے کپتان بن گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ ماحولیات پابندی عائد پر پابندی کے مطابق نئے کار
پڑھیں:
کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
کراچی میں اپریل کے دوران ہی پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید تین روز تک ہیٹ ویو رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا، کراچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 40.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جناح ٹرمینل پر 40.7، شارع فیصل پر 40.5، ماڑی پور میں 39.5 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اپریل تک شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔