خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ماہ میں 158 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پشاور:خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ 158 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے 15 مختلف اضلاع میں 73 آپریشنز کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ 40 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں ہلاک ہوئے، جب کہ دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی آئی خان میں 25، مہمند میں 20، بنوں اور مردان میں 18، 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
جنوبی وزیرستان میں 13، لکی مروت میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ باجوڑ میں 6، خیبر میں 4، کرک اور ٹانک میں 2، 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ چارسدہ، سوات، ہنگو اور پشاور میں ایک، ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے 123 ایس ایم جی، 29 راکٹ لانچر اور 9 مشین گن برآمد کی گئی ہیں، جنہیں دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرایا گیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دہشت گرد ہلاک دہشت گردوں کے
پڑھیں:
مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ آر پی او سرگودھا ریجن اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں آپریشن جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ ڈی پی او میانوالی سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران اور اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش دی ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔