حکومت نے 5 احتساب عدالتیں ختم کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور: وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم کر کے ان کو دیگر عدالتوں میں منتقل کر دیا۔ احتساب عدالت نمبر 1 کو التیجکوئل پراپرٹی ٹربیونل، نمبر 8 کو التیجکوئل پراپرٹی ٹربیونل 3 اور نمبر 3 کو اسپیشل کورٹ کسٹم ملتان میں منتقل کر دیا گیا۔ اسی طرح، احتساب عدالت نمبر 6 کو اسپیشل کورٹ کسٹم لاہور جبکہ نمبر 7 کو اسپیشل کورٹ سنٹرل گجرات میں منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ سال فروری میں پشاور کی چار احتساب عدالتوں کو ختم اور دیگر چار کورٹس قائم کی گئی تھیں۔ ان عدالتوں کی جگہ دو اینٹی نارکوٹکس، ایک ایف آئی اے اور ایک بینکنگ کورٹ قائم کی گئی تھی، چاروں عدالتوں میں ججز بھی تعینات کیے گئے تھے۔ جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ دو اینٹی نارکوٹکس کورٹس پشاور میں کام کریں گی، ایک عدالت اینٹی کرپشن امیگریشن ایبٹ آباد اور بینکنگ کورٹ ڈی آئی خان میں قائم کی گئی تھی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی
اسلام آباد:حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں کے حوالے سے کی گئی تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں ۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں تبادلے کے لیے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کل کرے گا۔
Post Views: 1