سرگودھا: 7 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو 14 سال قید
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
سرگودھا کے ایڈیشنل سیشن جج نے 7 سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔
سرگودھا کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے بچی سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
پولیس کے مطابق عدالت نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ بچی کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرے گا۔
ملزم نے 6 ستمبر 2023ء کو سرگودھا کے نواحی گاؤں میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا
سرگودھا میں جعل سازوں نے شادی کے نام پر شہری کو چونا لگادیا۔متاثرہ شہری کے مطابق شادی کے لیے دلہن کو ایک لاکھ نقد دیے تھے اورشاپنگ بھی کرائی تھی لیکن جب بارات لے کرگیا تو دلہن کےگھرکو تالا لگا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 16 اپریل کو پیش آیا، شادی کےنام پردھو کےکے الزام میں 3 خواتین سمیت 4 افرادکے خلاف درخواست دائر کردی گئی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔