Nawaiwaqt:
2025-04-21@23:48:41 GMT

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت میں اختلافات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی توجہ بانی پی ٹی آئی اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے اور یہ بیانات پارٹی کے اتحاد کے لیے مضر ہیں  شہرام ترکئی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اپنی توانائیاں امن و امان کی بحالی اور گڈ گورننس پر مرکوز کرنی چاہئیں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اندر جاری اختلافات کے باعث پارٹی کے اندرونی مسائل مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز پارٹی کے بعض رہنماؤں پر سازشوں کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد یہ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اسی دوران سابق وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا نے خود پر خرد برد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے عمران خان کی بنائی گئی احتساب کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا کے خلاف مکمل تحقیقات کرنے کے لیے پارٹی کے بانی عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے کمیٹی کے مطابق اگر عمران خان سے اجازت ملتی ہے تو محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی پی ٹی آئی میں بڑھتے ہوئے اختلافات اور الزامات کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ پارٹی کی داخلی سیاست میں ایک نیا موڑ آ رہا ہے جس سے مستقبل میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی مرکزی قیادت پی ٹی آئی پارٹی کے

پڑھیں:

پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، اسرائیلی مظالم روکے جائیں، شہدائے غزہ کانفرنس

شرکاء سے خطاب میں حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر نے کہا کہ اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی پر اہل پاکستان کا مشکور ہوں، اہل غزہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کمزوری نہیں دکھائی، اسرائیل کے مقابلے میں ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں، تمام تر مظالم کے باوجود ہم استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں جاری جنگ صرف فلسطینیوں کی جنگ نہیں یہ مسلم امہ کی جنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلاکر غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے، دنیا میں امن کے لیے اسرائیلی مظالم کا سلسلہ روکا جائے، مسلم ممالک کے حکمران مسئلہ فلسطین کو بنیاد بناکر متحد ہو جائیں، غزہ میں جنگ فلسطین کی جنگ نہیں پوری مسلم امہ کی جنگ ہے، پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، وزیر اعظم اور آرمی چیف غزہ میں قتل عام رکوانے کے لیے کردار ادا کریں، عوام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھیں، کراچی سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا دائرہ ملک بھر میں پھیلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد، حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان، صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی، رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، ناظم اعلی اتحاد المدارس پاکستان یحییٰ مجید، صوبائی رہنما مرکزی مسلم لیگ سندھ حافظ محمد انور، صدر مسلم یوتھ لیگ سندھ بلال حیدر، رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی، صدر حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد لغاری، نائب صدر کراچی انجینئر نعمان علی، مہدی اسحاق، شہباز عبدالجبار، صدر مسلم وومن لیگ کراچی نازیہ فیصل و دیگر نے کیا۔ شاہراہ قائدین پر کانفرنس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ شرکا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔

جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہم کل بھی فلسطین کے لیے جمع ہوئے تھے اور آج بھی ساتھ کھڑے ہیں، مشکل وقت میں غمزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم استقامت کے ساتھ اہل غزہ کے ساتھ رہیں گے، اسرائیلی نے غزہ میں مظالم کی انتہا کر دی، حماس نے تاریخ ساز معرکہ سرانجام دیا، اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اپنی بد حواسی کی وجہ سے کر رہا ہے، اللہ نے غزہ میں اسرائیل کے مقابلے کے لیے عظیم قوت کھڑی کر دی ہے، میدان میں ڈٹے رہنے سے بہت جلد اللہ فتح دلائے گا، جو تحریک کراچی سے شروع ہوتی ہے وہ پورے ملک میں پھیل جاتی ہے، مسلمان قربانیوں سے مایوس نہیں ہوتے، ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر نے کہا کہ اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی پر اہل پاکستان کا مشکور ہوں، اہل غزہ نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں کمزوری نہیں دکھائی، اسرائیل کے مقابلے میں ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں، تمام تر مظالم کے باوجود ہم استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں جاری جنگ صرف فلسطینیوں کی جنگ نہیں یہ مسلم امہ کی جنگ ہے، ہم مسجد اقصی اور قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ظلم کے لیے چھوڑتا ہے۔

صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر خطابات نہیں عملی اقدام کا وقت ہے، ہم شرمسار ہیں کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد نہیں کر پا رہے ہیں، حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کب تک ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے، غزہ میں قتل عام کے لیے امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، کراچی کی سڑکوں پر جمع ہونے والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا امریکا ہمارے مسائل حل کرے گا، ہمارے مسائل مسلم حکمرانوں کے اتحاد سے حل ہوں گے، آرمی چیف سے کہتا ہوں کہ قرآن کے مطابق جو لوگ مدد کے لیے پکارتے ہیں ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے، وزیر اعظم اسلام آباد میں مسلم حکمرانوں کو جمع کرکے غزہ کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان نے کہا کہ اہل کراچی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی، اسرائیل نے دنیا کے کسی قانون اور اصول کی پاسداری نہیں کی، ایک چھوٹی سی بستی غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا، اہل غزہ ڈیڑھ سال سے حوصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں اٹھنے والے جنازے مسلم حکمرانوں کے ہیں جو اس ظلم پر بے بس نظر آتے ہیں، آج دنیا بھر میں غزہ کے لیے احتجاج ہو رہا ہے لیکن حکمران خاموش ہیں۔ صدر مسلم میڈیکل مشن ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے کہا کہ غزہ میں بنیادی ضرورتوں کی شدید قلت ہے، غزہ کی ناکہ بندی کرکے غذائی قلت پیدا کی گئی، مسلم میڈیکل مشن نے ہر موقع پر اہل غزہ کی خدمت کی۔

رہنما جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی نے کہا کہ غزہ کی جنگ نے دنیا کا چہرہ ننگا کر دیا ہے، ہم حکمرانوں سے کہیں گے کہ نرمی نہ دکھائیں، بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ صدر مرکزی مسلم لیگ حیدر آباد ڈویژن عقیل احمد لغاری نے کہا کہ امت مسلمہ میں قیادت کا بہت بڑا فقدان ہے، غزہ میں لہو بہہ رہا ہے اور 57 اسلامی ممالک کے سربراہان بے بس ہیں، اہل غزہ کے دکھ درد کو محسوس کیا جائے۔ صدر مسلم وومن لیگ کراچی نازیہ فیصل نے کہا کہ ہم اہل غزہ کے ساتھ ہیں، ہم اہل غزہ کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
  • پاکستان بطور ایٹمی طاقت مسلم ممالک کی قیادت کرے، اسرائیلی مظالم روکے جائیں، شہدائے غزہ کانفرنس
  •  خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم
  •   دیکھتے ہیں گنڈا پور منرلز بل پاس کرائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے: گورنر
  • چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایس سی او جوڈیشل کانفرنس میں وفد کی قیادت کریں گے
  • پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے. زرتاج گل
  • تحریک انصاف ایک سال میں اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی
  • پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے، زرتاج گل