ریلوے ہیڈکوارٹر میں افسران کے درمیان جھگڑا، انکوائری شروع
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر میں دو افسران جی ایم مکینیکل ریلوے راحت مرزا اور طارق لطیف کے درمیان دست و گریباں ہونے کا معاملہ سامنے آیا، وزارت ریلوے کی ہدایت پر آئی جی ریلویز محمد طاہر رائے نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
آئی جی ریلویز نے طارق لطیف کو انکوائری کے لیے آئی جی آفس طلب کر لیا ہے اور راحت مرزا کی شکایت پر چیئرمین ریلوے نے آئی جی ریلویز کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
آئی جی ریلویز کو تین دن میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 آئی جی ریلویز
پڑھیں:
وسائل کے تحفظ کیلئے آغا راحت کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، عارف قنبری
ایم ڈبلیو ایم گلگت کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ سہولت کار حکومت کے کمیشن خور مشیر کی آغا راحت کے خلاف بیان بازی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی کرپشن سے توجہ ہٹانے اور فرقہ واریت پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات، زمینیں و دیگر وسائل کے تحفظ کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔ آغا راحت نے گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عارف حسین قنبری صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہولت کار حکومت کے کمیشن خور مشیر کی آغا راحت کے خلاف بیان بازی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی کرپشن سے توجہ ہٹانے اور فرقہ واریت پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔