بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
بیرسٹر سیف— فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا ہے کہ بلاول نانا کی برسی پر بھی بانیٔ پی ٹی آئی پر تنقید سے باز نہ آئے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ صوبے میں کوئی بھی نیا آپریشن اگر ہو گا تو خیبر پختون خوا حکومت کی اجازت سے ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی حکومت میں دہشت گردی ختم ہو چکی تھی۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت افغانستان سے بات چیت نہیں کر رہی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف کہا ہے کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔
Post Views: 4