خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقے چھم سیدان ٹکری میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام لایا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

تصادم میں ایک ہی خاندان کے شہزاد باجی، ان کا بیٹا ضیااللہ شاہ اور بھائی مضرب شاہ جب کہ مخالف فریق سے انور علی شاہ جاں بحق ہوئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کا جم غفیر ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال پہنچ آیا۔ اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جبکہ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا

شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔

ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
  • پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
  • خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے، ترجمان پختونخوا حکومت
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں سے شدید جانی و مالی نقصان