City 42:
2025-04-22@09:48:04 GMT

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے اہم مقاصد سامنے آگئے

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

سٹی42:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں آئی ایم ایف 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ترسیلات کو 36 ارب ڈالرز تک لے کر جائیں گے، ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ ضروری ہے، بینکنگ سیکٹر کا معیشت میں اہم کردار ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا جون کے آخر تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.

6 فیصد حاصل کر لیں گے، رواں سال ٹیکس ریوینیو میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا، نئے ٹیکس فائلرز سے 105 ارب روپے حاصل کیے گئے، رواں سال تاجروں سے 413 ارب روپے حاصل کیے گئے۔

افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟

ایف بی آر میں بہتر طریقے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، رواں مالی سال معاشی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔ ہم نے آئی ایم ایف کے تمام بینچ مارکس پورے کیے، یہ پاکستان کا پروگرام ہے ہمیں اس کی ضرورت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا، پاکستان کا تجارتی شراکت دار ہے، ٹیرف معاملے پر وزیراعطم نے 2 کمیٹیاں بنا دی ہیں، اس معاملے پر پاکستان کا ایک وفد بھی امریکا جائے گا، ہم معاملے کا حل چاہیں گے، ہم چاہیں گے کہ اس معاملے پر پاکستان اور امریکا دونوں کا فائدہ ہو۔

  صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پینسٹھ سال سے زائد عازمین حج کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام عازمین کو حج پرواز سے دس روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے سات روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح حج پرواز سے قبل عازمین کو موبائل سم، شناخت لاکٹ سمیت دیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے دارالحجاج لاہور میں اکیس اپریل سے پولیو، گرن توڑ، انفلوئزہ اور کرونا ویکسین لگانے کا آغاز ہو جائیگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سکیم کے عازمین حج کیلئے گردن توڑ بخار، انفلوئنزہ اور پولیو کی ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دارالحجاج لاہور سے عازمین کو ویکسنیشن کروانے پر پیلے رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا، جو سفر کے دوران ساتھ رکھنا ہو گا۔ دوسری جانب حکومت نے پینسٹھ سال سے زائد عازمین حج کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام عازمین کو حج پرواز سے دس روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے سات روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح حج پرواز سے قبل عازمین کو موبائل سم، شناخت لاکٹ سمیت دیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • کوشش کر رہے ہیں کہ رہ جانے والے عازمین کے لیے سعودی حکومت سے رعایت حاصل کریں، سردار محمد یوسف
  • فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: احسن اقبال
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • وفاق اور سندھ کا نہروں کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • پیچیدہ ٹیکس نظام،رشوت خوری رسمی معیشت کے پھیلاؤ میں رکاوٹ
  • معاشی ترقی اور اس کی راہ میں رکاوٹ