بچہ کھلے مین ہول میں کس طرح گرا؟ سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
کراچی:
کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں 2 روز قبل افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچہ عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا تھا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بچہ چلتا ہوا سربازار کھلے مین ہول میں جاگرتا ہے۔
سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ننھا عبدالرحمٰن گلی میں اکیلے چلتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ وہ بےخبری میں مین ہول کے قریب آتا ہے جب کہ اس کی نظر کسی اور سمت ہوتی ہے۔
اس موقع پر آس پاس دیگر لوگ بھی موجود ہیں لیکن کوئی بھی بچے کی جانب توجہ نہیں دیتا اور چند ہی لمحوں بعد بچہ کھلے مین ہول میں جا گرتا ہے جب کہ اس کی کسی کو خبر تک نہیں ہوتی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی سی ٹی وی ویڈیو کھلے مین ہول میں
پڑھیں:
کے ڈی اے میں 500 بوگس پنشنرز سامنے آگئے ،پی اے سی اجلاس میں انکشاف
کراچی (اوصاف نیوز)کراچی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی کے ریٹائرڈ اور انتقال کر جانیوالے ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشرز کے نام سے نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ریٹائرڈ اور انتقال کر جانے والے ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشنرز کے ذریعہ نکالی جاتی رہی ہے اور 2 ارب 21 کروڑ روپے کے پنشن فنڈز میں ماہانہ کروڑوں روپے بوگس پنشنرز کے نام سے نکلوائے گئے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بوگس پنشنرز کے نام 667 ملین نکلوانے پر کے ڈی اے ڈائریکٹر فنانس کو معطل کیا گیا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پنشن فنڈز میں گھپلوں کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہیں۔
سیکرٹری کے ڈی اے نے بتایا کہ ادارہ ہر ماہ 2 ارب سے زائد کا پنشن فنڈ جاری کرتا ہے اور متعلقہ بینک ہر 6 ماہ میں بائیو میٹرک تصدیق کرنے کے بعد متعلقہ فرد کی پنشن جاری رکھتا ہے۔ کے ڈی اے میں 500 بوگس پنشنرز ثابت ہوئے، جس کے بعد ان کی پنشن بند کر دی گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی