چھبیس نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
چھبیس نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کو شناخت پریڈ کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر سپرا کے سامنے ملزمان کو پیش کیا گیا جہاں پراسیکوشن نے تمام ملزمان کی شناخت کرانے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔
پراسیکوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کرنی ہیں۔
عدالت نے پراسیکوشن کی درخواست پر پی ٹی آئی کارکنان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے وکلاء انصر کیانی، سردار محمد مصروف، زاہد ڈار اور مرتضی طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف تھانہ کوہسار اور ترنول میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ پی ٹی آئی راہنما عالیہ حمزہ سمیت 5 کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت راولپنڈی کی ضلع عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان نعمان اور عادل منیر کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی راہنما عالیہ حمزہ اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔