Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:22:51 GMT

کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس چارروزبعدبحال کر دی گئی۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 4 روز سے معطل تھی۔ ترجمان حکومتِ بلوچستان نے کہا کہ موبائل فون ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اور انٹرنیٹ سروس موبائل فون

پڑھیں:

کینیا میں 14 سالہ لڑکی کو شیر کھا گیا

کینیا وائلڈ لائف سروس (کے ڈبلیو ایس) نے بتایا ہے کہ نیروبی کے مضافات میں ایک 14 سالہ لڑکی کو شیر نے مار ڈالا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی کی رپورٹ کے مطابق کنزرویشن ایجنسی  نے بتایا کہ شیر نوجوان لڑکی کو نیروبی نیشنل پارک کے ساتھ  موجود کھیت میں واقع رہائشی کمپاؤنڈ سے اٹھا کر لے گیا تھا۔

وہاں موجود ایک اور نوجوان نے  شور مچایا جس کے بعد کینیا وائلڈ لائف سروس رینجرز نے قریب میں واقع ندی تک پیروں کے نشان کا پیچھا کیا جہاں انہیں پرائمری اسکول کی لڑکی کی باقیات ملیں۔

کینیا وائلڈ لائف سروس  نے کہا کہ شیر نظر نہیں آیا ، کینیا وائلڈ لائف سروس نے ایک جال بچھا دیا ہے اور  درندے کی تلاش کے لیے سرچ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ مزید حملوں کو روکنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

نیروبی نیشنل پارک شہر کے مرکز سے صرف 10 کلومیٹر (چھ میل) کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ شیر، جنگلی بھینسوں، زرافے، چیتے اور چیتا جیسے جانوروں کا مسکن ہے۔

جنگل میں گھومنے والے جانوروں کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے جنگل کی تین طرف باڑ لگی ہوئی ہے لیکن یہ جنوب کی طرف سے کھلا ہے تاکہ جانور علاقے کے اندر اور باہر جا سکیں۔

اگرچہ کینیا میں شیروں کا اکثر انسانوں کے ساتھ خاص طور پر مویشیوں پر حملے کی وجہ سے سامنا ہوتا ہے ، شیروں کا لوگوں کو مارنا عام نہیں ہے۔

کینیا وائلڈ لائف سروس   نے یہ بھی رپورٹ کیاکہ ہفتے کے روز ا 54 سالہ شخص کو ہاتھی نے مارا ڈالا تھا،  یہ واقعہ نیروبی سے تقریباً 130 کلومیٹر (80 میل) شمال میں پیش آیا۔

ہاتھی جنگل میں چر رہا تھا جب کہ اس نے اس شخص پر حملہ کیا جس سے اس کے سینے پر شدید چوٹیں آئیں، پسلیاں ٹوٹ گئیں اور اندرونی چوٹیں آئیں، متاثرہ شہری کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر سے 2600 کلو افیون برآمد
  • اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟
  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • جے یو آئی بلوچستان کا فلسطین کے حق میں ملین مارچ نکالنے کا اعلان
  • کوئٹہ میں افغان مہاجرین کی تذلیل کی جا رہی ہے، سماجی و سیاسی رہنماء
  • کینیا میں 14 سالہ لڑکی کو شیر کھا گیا
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم فراہم کی جائے گی
  • ابرار کی ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن کا حسن علی نے مذاق بناڈالا