سرگودھا میں بچہ کلاں میں محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ آر ایچ سی بھابھڑا کے کلرک عبد القیوم نے مڈ وائف کی ویڈیو بھی بنا لی۔

پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو بلیک میل کرتا رہا، مطالبات نہ ماننے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

پولیس سرگودھا تھانہ میلہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

 
.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل

معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز اپنی بیوی کے دفاع میں میدانِ عمل میں آگئے۔

یہ معاملہ ندا یاسر کے فوڈ رائیڈرز سے متعلق ایک ایسے متنازع بیان سے شروع ہوا جو اب کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اکثر فوڈ رائیڈر محض ٹپس لینے کے لیے چینج نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور لمبی رقم ہتھیالیتے ہیں۔

اُن کے اس بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا تھا جس میں ان کے ساتھی فنکار بھی شامل ہوگئے تھے۔

ایسے میں بھلا اداکارہ و میزبان فضا علی کیسے خاموش رہتیں انھوں نے اپنا ایک جذباتی ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ندا یاسر پر کڑی تنقید کی۔

فضا علی نے کہا تھا کہ فوڈ رائیڈر دھوپ، بارش اور طوفان میں رزق لینے نکلتے ہیں۔ یہ بھی کسی کے باپ، بھائی اور بیٹے ہوتے ہیں۔ ٹپس نہ دیں لیکن کم از کم عزت تو دیں۔

ان کے اس بیان کی کافی حمایت کی گئی تھی اور بڑے پیمانے پر ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس سے یہ معاملہ مزید تلخی کا باعث بننے لگا تھا۔

ایسے طوفانی ماحول سے یاسر نواز کیسے دور رہ سکتے ہیں چنانچہ اپنی اہلیہ ندا کے دفاع میں میدان میں آہی گئے اور فضا علی کو جواب دے ڈالا۔ 

        View this post on Instagram                      

یاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو فضا، کیسی ہو؟ پلیز میری معصوم بیوی کو معاف کر دو، اللہ تو معاف کر دیتا ہے لیکن لوگ نہیں کرتے۔ میری بہن، پلیز اسے معاف کر دو اور اس معاملے کو یہیں ختم کرو۔

سوشل میڈیا صارفین نے یاسر نواز کے اس بیان کو مثبت ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی بیوی کے دفاع میں سامنے آنا، بہادر مردوں کا کام ہے۔

کسی نے لکھا کہ یاسر درست کہہ رہے ہیں۔ اب بہت ہوگیا، یہ معاملہ اب ختم ہوجانا چاہیے جب کہ ندا بھی معافی مانگ چکی ہیں۔

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین اب بھی ندا یاسر سے نالاں نظر آتے ہیں جن کا مؤقف ہے کہ معروف اور سینیئر میزبان ہونے کے باجود ندا اب تک کب، کہاں، کیا اور کیسے بات کرنی ہے، سیکھ نہیں پائی ہیں۔

  

متعلقہ مضامین

  • بجلی کا تار کاٹنے پر ملزمان کا دکاندار پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر 3افراد گرفتار
  • لاہور: 5 افراد نے مبینہ طور پر 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • فضا علی کی ندا یاسر پر تنقید؛ یاسر نواز میدان میں آ گئے، ویڈیو وائرل
  • فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
  • ہارون آباد: شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی ملبوسات کی برسات، ویڈیو وائرل ہوگئی
  • برطانیہ پلٹ نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنانے،بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
  • بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع
  • کبریٰ خان کی نئی وائرل ڈانس ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • دولہا کی شادی میں جان سینا اسٹائل انٹری وائرل
  • کیا ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی منگنی ٹوٹ گئی؟ رابرٹ کے ساتھ تصویر وائرل