لینڈ ریفارمز ایکٹ رواں ماہ ہی اسمبلی سے پاس کرائیں گے، امجد حسین ایڈووکیٹ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم کسی سیاسی و مذہبی جماعت کے خلاف نہیں سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں لیکن اگر کسی کو پیپلز پارٹی سے مقابلے کا شوق ہے تو ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز بل اپریل میں ہی پاس کرائیں گے۔ گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی اپریل کے مہینے میں گلگت بلتستان اسمبلی سے بھی لینڈ ریفارمز ایکٹ کو پاس کرائیں گے، جس سے گلگت بلتستان کے عوام کا سب سے بڑا اور دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ہم کسی سیاسی و مذہبی جماعت کے خلاف نہیں سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں لیکن اگر کسی کو پیپلز پارٹی سے مقابلے کا شوق ہے تو ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین، جیالوں اور کارکنوں میں مقابلے کی سکت موجود ہے۔ شہید زوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار لٹکانا ملکی ترقی کو روکنا تھا جس کی مثال موجودہ دور میں سب کے سامنے واضح ہو چکی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید جمہوریت کے علمبردار، ناقابلِ شکست دفاع کے بانی اور عالمِ اسلام کے اتحاد کے داعی تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی تیار ہیں
پڑھیں:
ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سندھ حکومت کے اعلی حکام سے اس سلسلے میں بات کر چکی ہے اور اس واقعہ میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔