UrduPoint:
2025-12-13@23:13:09 GMT

برائلر گوشت، فارمی انڈوں کے نرخ

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

برائلر گوشت، فارمی انڈوں کے نرخ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت234روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعےچکن کا متبادل پروٹین سے بھرپور گوشت تیار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ : چینی سائنسدانوں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت چکن کا متبادل مرغی کا گوشت تیار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سائنس دانوں نے ایک خاص فنگس میں جینیاتی تبدیلی کرکے ایسا پروٹین تیار کیا ہے جو ساخت اور ذائقے میں چکن کے بہت قریب ہے اور اسے کم لاگت، ماحول دوست متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مویشی پالنے سے دنیا کے تقریباً 14 فیصد گرین ہاؤس گیسز پیدا ہوتی ہیں اور اس کے لیے بہت زیادہ زمین اور پانی درکار ہوتا ہے۔اس کے مقابلے میں فنگس اور خمیر سے تیارکردہ پروٹین ماحول کے لیے بہتر سمجھے جاتے ہیں، مگر انہیں قابلِ استعمال “میٹ” میں بدلنا ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ فنگس فیزوریم ویناننیٹم کا پروٹین اپنی قدرتی ساخت کے باعث چکن سے بہت مشابہ ہے، تاہم اسے پیدا کرنے کے لیے بڑے وسائل درکار ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں نے اس فنگس کا جینوم بغیر کوئی بیرونی ڈی این اے شامل کیے ایڈٹ کیا، جس سے اس کی پروٹین بنانے کی صلاحیت اور ہاضمے کی افادیت بڑھ گئی۔تحقیق کے مطابق جینیاتی تبدیلی سے فنگس کی سیل وال پتلی ہوگئی اور ایک خلیے میں زیادہ پروٹین سما گیا جبکہ میٹابولزم بہتر ہونے سے اسے کم غذائی ان پٹ کی ضرورت پڑی۔

نئی موڈیفائیڈ فنگس کو وہی مقدار میں پروٹین پیدا کرنے کے لیے 44 فیصد کم شوگر چاہیے اور یہ عمل 88 فیصد زیادہ تیزی سے مکمل ہوتا ہے۔چھ مختلف ممالک میں اس کی ممکنہ پیداوار کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے سے پتا چلا کہ چین میں چکن کی افزائش کے مقابلے میں ایف سی پی ڈی 70 فیصد کم زمین لیتی ہے اور میٹھے پانی کی آلودگی کا خطرہ 78 فیصد کم کرتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی یہ فنگس مستقبل میں پائیدار پروٹین بنانے کے دیگر ماڈلز میں بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنسدانوں کی بڑی پیش رفت، چکن جیسا سستا متبادل گوشت تیار
  • برائلر گوشت کی قیمت میں مزید کمی اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ
  • انڈے کھانے کیلئے محفوظ ہیں یا نہیں، ابالنے سے قبل کیسے معلوم کیا جائے؟
  • جدید ٹیکنالوجی کے ذریعےچکن کا متبادل پروٹین سے بھرپور گوشت تیار