کرسٹیانو رونالڈو کے انٹرنیشنل کیریئر کے 931 گول ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مزید دو گولز، انٹرنیشنل کیریئر کے 931 گول ہوگئے۔
سعودی پرو لیگ میں النصر نے الہلال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں ٹاپ ٹیم بائرن میونخ نے (Augsburg) آسبرگ کو تین ایک سے ہرادیا، جمال موسیالا اور ہیری کین نے گول کیے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تھر میں گرمی سے 65 مور ہلاک ہوگئے
صحرائے تھر میں قہر برساتی گرمی حساس اور خوبصورت پرندے مور کےلیے جان لیوا بن گئی۔
گرمی کی حالیہ لہر کے دوران 65 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں اور ان موروں کو مرنے سے بچانے کےلیے سرکاری سطح پر کیے گئے اقدامات تاحال فائد مند ثابت نہ ہوسکے۔
ضلع تھرپاکر میں جہاں گرمی کی شدت نے انسانوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا، وہیں صحرا کے حسین و جمیل مور پرندوں کےلیے بھی جان لیوا ثابت ہو گئی ہے۔
مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ بیمار موروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے، جن کا علاج نہ ہونے کے باعث روزانہ ایک درجن سے زائد یہ خوبصورت پرندے ہلاک ہوتے جارہے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے کے دوران تھرپارکر کی تحصیلوں مٹھی اسلام کوٹ اور ڈیپلو کے مختلف دیہی علاقوں میں 65 مور پرندے ہلاک ہوگئے۔ موروں کی ہلاکت کی وجہ تو بتارہے ہیں لیکن بیمار موروں کے علاج کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
صحرائے تھر میں ہر سال بیماریوں اور خوراک کی کمی سے سیکڑوں مور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ تھر کے ان موروں کی زندگی بچانے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کو عملی اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔