مالاکنڈ میں کوچ اُلٹ گئی، 10 افراد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
— فاائل فوٹو
مالاکنڈ کی مین شاہراہ پر مسافر کوچ اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مالاکنڈ کی مین شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب سواریاں لے کر مسافر کوچ سوات سے پشاور جا رہی تھی کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔
چکوال میں موٹروے ایم 2 کے قریب سالٹ رینج میں مسافر بس اُلٹ گئی۔
حکام نے زخمیوں کو ریسکیو کر کے درگئی اسپتال منتقل کر دیا۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کے سبب پیش آیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا لٹ گئی
پڑھیں:
سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
فائل فوٹوسعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔
پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔