پاکستان کیلئے باؤنسی، بھارت کیلئے بیٹنگ وکٹیں! دوغلا پن کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سابق کیوی کرکٹر کریگ مک ملن نے اپنی کرکٹ بورڈ پر سوالیہ نشان لگادیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس جب بھی دورہ پر آتی ہے تو پچز باؤنسی تیار کروائی جاتی ہیں لیکن جب بھارتی ٹیم دورے کیلئے آتی ہے تو بیٹنگ پچز بنوادی جاتی ہیں۔
انہوں نے نیوزی لینڈ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دوغلا معیار ہرگز سمجھ نہیں آتا، یہ واقعی مایوس کُن ہے۔
مزید پڑھیں: امام انجری کا شکار؛ فیلڈر کی تھرو اوپنر کے منہ پر جالگی، ویڈیو وائرل
دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز میں کیویز نے 1-4 اور تین میچز کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی باؤنڈری لائن پر ننھی بچی سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل
قومی ٹیم دورے کے دوران محض ایک ٹی20 میچ میں فتح حاصل کرسکی تھی جبکہ انہیں 6 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: 'ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک 13 ہزار 571، کیرون پولارڈ 13 ہزار 537 اور ویرات کوہلی 13 ہزار 208 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں: ابرار کی "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن" کا حسن علی نے مذاق بناڈالا
میچ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ہوٹل میں رات گئے ڈیوڈ وارنر کیلئے ٹیم روم میں ایک تقریب رکھی اور اہم سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں کیک کاٹا۔