جاویریہ سعود نے سلمیٰ ظفر کیس پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے ایکسپریس ٹی وی کی حالیہ رمضان ٹرانسمیشن میں سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر کے ساتھ اپنے قانونی تنازع پر کھل کر تفصیلات شیئر کردیں۔
جویریہ نے بتایا کہ انہوں سلمیٰ ظفر کے الزامات کے بعد عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور قانون کے سخت ہونے کی وجہ سے انصاف حاصل کرنے میں مدد ملی۔ ان کے مطابق، کیس میں ان کے پاس تمام ضروری شواہد موجود تھے جس کے باعث عدالت نے سلمیٰ ظفر کو ایک مقدمے میں چھ ماہ اور دوسرے میں تین ماہ سزا سنائی۔
بعد ازاں، سلمیٰ ظفر نے تحریری معافی نامہ بھی دیا۔ جاویریہ کا کہنا تھا کہ عدالت جانا ایک مشکل کام ہوتا ہے، لیکن انہوں نے یہ قدم اٹھایا تاکہ دوسروں کے لیے مثال قائم ہو۔
دوسری جانب، سلمیٰ ظفر نے اس کیس کے حوالے سے مختلف دعوے کیے تھے اور جویریہ سعود کے پروڈکشن ہاؤس پر الزامات عائد کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاویریہ سعود اور سعود قاسمی نے شبیہ جان سمیت کئی سینئر فنکاروں کو ادائیگیاں نہیں کیں۔ سلمیٰ نے کہا کہ ان افراد نے دولت تو کمائی، مگر عزت کھو دی۔ یہ بیانات ڈیجیٹل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟
مشہور بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔
تصاویر دیکھ کر مداحوں اور نیٹیزنز میں یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکارہ حاملہ ہیں۔ امیشا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
امیشا نے اپنی پوسٹس میں ایسی کوئی بات نہیں کی، لیکن تصاویر میں ان کا انداز اور لباس کچھ ایسا ہے کہ لوگوں نے فوری طور پر اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ وہ حاملہ ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کمنٹس میں اپنی حیرت کا اظہار کیا اور پوچھا، ’’کیا واقعی امیشا ماں بننے والی ہیں؟‘‘
اداکارہ کی جانب سے ابھی تک ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم ان کی تصاویر نے مداحوں کے درمیان کافی تجسس پیدا کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو اس بات کر انتظار ہے کہ امیشا پٹیل خود کب اس حوالے سے کوئی وضاحت دیتی ہیں۔
Post Views: 3