پاکستان کا دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان کا دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کر دیا۔
اجلاس میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں، نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے ذریعے جدید اور مہلک غیر قانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپس کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے، بین الاقوامی شراکت دار افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ذخیرےکو بازیاب کریں۔
قونصلر سید عاطف رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردگروہوں کی ان ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے اور غیرقانونی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ کو بند کرنےکے لیےمؤثر اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ، ریپبلکن کانگریس مین جیک برگمین نے حال ہی میں امریکی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران آرمی چیف اور حکومتی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز پاکستان آنے والے اہم امریکی وفد میں شامل سینئر امریکی رکن کانگریس جیک برگمین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ دورہ پاکستان سے واپس جانے کے بعد امریکی رکن کانگریس جیک برگمین نے بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ میرے پاکستان کے دورے اور وہاں و امریکہ میں رہنماؤں و کمیونٹیز سے ملاقاتوں کے بعد، میں ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو دہراتا ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط امریکہ پاکستان شراکت داری مشترکہ اقدار، جمہوریت، انسانی حقوق، اور اقتصادی خوشحالی پر قائم ہوتی ہے۔ آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔ آخر میں انہوں نے #FreeImranKhan کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔