ملاقات کا بنیادی مقصد ہندوستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کی شاندار خدمات کو سراہنا اور انکے گرانقدر دینی و سماجی کردار کا اعتراف کرنا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے صدر عاشق حسین خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نئی دہلی میں مقام معظم رہبری کے سابق نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور سے ملاقات کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں کے صدر مولانا کرامت حسین جعفری، کونسل کے ترجمان اعلٰی مولانا ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری اور مرکزی جامع  مسجد حضرت امام رضا (ع) جموں  کے خطیب و امام مولانا سید زوار حسین جعفری، انجمن حسینی بٹھنڈی کے نائب صدر لال دین میر بھی شامل تھے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد ہندوستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کی شاندار خدمات کو سراہنا اور ان کے گرانقدر دینی و سماجی کردار کا اعتراف کرنا تھا، کیونکہ ان کی ماموریت اب ہندوستان میں ختم ہوچکی ہے۔

اس موقع پر وفد نے مقام معظم رہبری کے نئے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حکیم الہی کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسی کے ساتھ دفتر مقام معظم رہبری ایران سے تشریف لائے حضرت آیت اللہ محسن قمی کی آمد پر بھی بھرپور عقیدت اور محبت کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ملت کے مختلف مسائل، ہندوستان میں دینی و سماجی خدمات کی ترقی اور اہل تشیع کی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ نئے نمائندہ مقام معظم رہبری آقای حکیم الہی کی قیادت میں ملت کی ترقی اور استحکام کے لئے مزید مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس ملاقات کو ملت تشیع کے اتحاد و یکجہتی کے فروغ اور دینی امور میں مزید بہتری کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہندوستان میں

پڑھیں:

نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں  زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال  منتقل کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔

صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔

 

متعلقہ مضامین

  • تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے.بھارتی وزیراعظم اورامریکی نائب کی ملاقات
  • کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی
  • روح افزا سے شربت جہاد؛ دہلی ہائیکورٹ نے یوگا گورو کا تبصرہ ناقابل دفاع قرار دے دیا
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  •  خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • واہ کیا مینٹور ہے لیگ کے درمیان مالدیپ گھوم رہا ہے
  • نئی دہلی میں عمارت گرنے سے کم ازکم 11 افراد ہلاک
  • لداخ ”کے ڈی اے، ایل اے بی" کا مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی دھمکی