4 اپریل 2025 کو، یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ رہائشی علاقوں پر ہوا جس سے آگ لگ گئی اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔ بعد ازاں، ڈرون حملے میں مزید ایک شخص ہلاک ہوا۔ یوکرینی حکام نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے روس کی جارحیت کا تسلسل قرار دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ ایک ریستوران میں یوکرینی کمانڈروں اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر 85 فوجی اہلکار اور افسران ہلاک اور 20 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ یوکرینی فوج نے ان دعوؤں کو غلط معلومات قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو کارکنان رات بھر امدادی کاموں میں مصروف رہے جبکہ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مغربی طاقتوں سے ماسکو پر مزید دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ اگرچہ حال ہی میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کیے گئے تھے لیکن دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر ان معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

فروری 2022 میں روس کی مکمل پیمانے پر حملے کے بعد سے ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور زیلنسکی کے آبائی شہر میں یہ واقعہ 2025 کے مہلک ترین حملوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک

 اطلاعات کے مطابق دہشتگرد مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو جہاد پر اکسایا جا رہا تھا جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میانوانی اور مکڑوال میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں 10 سے زائد خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس نے میانوالی اور سی ٹی ڈی کا مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ پنجاب پولیس کے مطابق یہ آپریشن آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سربراہی میں کیا گیا۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد مکڑوال کے ایک گاؤں میں داخل ہوئے تھے اور یہ تب سے پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مقامی لوگوں کو جہاد پر اکسایا جا رہا تھا جس کے بعد پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک 
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک