بانی اور علی امین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی اور کہا عاطف خان اور شیر ارباب کو آپ کے کہنے پر ہی عہدوں سے ہٹایا گیا تھا، اب انہیں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس معاملہ پر متعلقہ قیادت سے پوچھوں گا۔ وزیراعلیٰ نے دو وزراء کی کارکردگی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت کی۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزراء کے خلاف کارروائی اختیار دے دیا، دونوں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلم دان تبدیل کرنے کا امکان ہے۔
بیرسٹر گوہر کی بھی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، پارٹی ٹکٹوں سے متعلق گنڈاپور کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا، مستقبل میں خاموش رہنے اور اختلافات پارٹی کے اندر رکھنے کا مشورہ دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی علی امین
پڑھیں:
تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔