اسلام ٹائمز: امریکی انڈوپیسفک کمانڈ کے فوجی حکام کو خدشہ ہے کہ اس کارروائی سے بحرالکاہل میں امریکی فوج کی تیاری پر منفی اثر پڑے گا۔ امریکی افواج کی سینٹرل کمانڈ مشرق وسطیٰ سمیت خطے کے ممالک میں امریکی اہداف کے لئے لڑنے کی ذمہ دار ہے اور انڈوپیسفک کمانڈ، مشرقی ایشیا میں امریکی مفادات کے لئے جنگ کی ذمہ دار ہے۔ طوفان الاقصیٰ کے بعد امریکی سرپرستی میں غاصب اسرائیلی فوج نے ہزاروں فلسطینی شہید کر دیئے ہیں اور خطے کے عرب ممالک مجرمانہ طور پر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔ خصوصی رپورٹ: 

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ کیا ہے کہ 15 مارچ سے جاری یمن کے انصار اللہ کے خلاف تازہ امریکی فوجی آپریشن میں تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں تقریباً 1 بلین ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تین باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حملوں کا انصار اللہ کی صلاحیتوں کو کم کرنے پر محدود اثر پڑا ہے۔ جبکہ ا مریکی فوج نے یمن میں اپنی کارروائیوں میں میزائلوں اور گائیڈڈ بموں سمیت متعدد قسم کا گولہ بارود استعمال کیا ہے، لیکن وہ یمن کی انصار اللہ کی صلاحیتوں کو کم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

امریکہ کے بقول یمن میں کارروائیوں کا مقصد انصار اللہ کو زیر کر کے بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر یمنی فورسز کے حملوں کو روکنا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ پر غاصب اسرائیلی حکومت کے حملوں کے کچھ ہی دیر بعد یمن کی تحریک انصار اللہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیلی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کو بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس دوران سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے امریکہ کے اتحادیوں کا مشترکہ محاذ تشکیل دیا اور یمن کے انصار اللہ کو "کنٹرول" کرنے کے نام پر یمن کے مختلف علاقوں پر حملے شروع کر دیئے، لیکن ٹرمپ یا بائیڈن، دونوں امریکی صدور کے دور میں یہ حملے یمن کے انصار اللہ کے خلاف کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کر سکے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال تھا کہ بائیڈن کے دور میں یمن کے خلاف آپریشن اتنے موثر نہیں تھے جتنے کہ ہونے چاہیے تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے 15 مارچ کو یمنیوں کے خلاف حملوں کا ایک نیا دور شروع کرنے کا اعلان کیا۔

سی این این کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے حملوں کے نئے دور میں حوثیوں (انصار اللہ) کے خلاف سیکڑوں ملین ڈالر مالیت کا گولہ بارود استعمال کیا ہے، جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل، گائیڈڈ بم اور ٹوماہاک میزائل شامل ہیں، ڈیاگو گارشیا کے B-2 بمبار بھی ان حملوں میں حصہ لے رہے ہیں اور مزید طیارہ بردار بحری جہاز، کئی فائٹر سکواڈرن اور فضائی دفاعی نظام جلد ہی امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے تحت خطے میں منتقل کیے جائیں گے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ذرائع میں سے ایک نے کہا ہے کہ پینٹاگون کو ممکنہ طور پر آپریشن جاری رکھنے کے لیے کانگریس سے اضافی فنڈنگ ​​کی درخواست کرنے کی ضرورت ہوگی، لیکن ہو سکتا ہے کہ اسے یہ فنڈز موصول نہ ہوں کیونکہ یمن کیخلاف اس آپریشن کو امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے، حتیٰ کہ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی گزشتہ ہفتے دی اٹلانٹک میگزین میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں اسے "ایک غلطی" قرار دیا تھا۔

 سی این این کا باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ "انہوں نے یمن کے کچھ مراکز کو تباہ کر دیا ہے، لیکن اس سے حوثیوں کی بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے جاری رکھنے یا امریکی ڈرونز کو مار گرانے کی صلاحیت میں کمی نہیں آئی ہے، اس کے بجائے ہم گولہ بارود، ایندھن اور افواج کی خطے میں طویل مدتی تعیناتی جیسے اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔"

اسی طرح رپورٹ میں ایک اہم نکتے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ یمن کیخلاف اس بڑے آپریشن نے امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کے کچھ عہدیداروں کو بھی پریشان کر دیا ہے، انہوں نے CENTCOM کی جانب سے حالیہ دنوں میں بڑی تعداد میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں بالخصوص JASSM اور Tomahawk میزائلوں کے استعمال پر تنقید کی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار چین کے ساتھ جنگ ​​کی صورت میں بہت اہم ذخیرہ ہیں۔

امریکی انڈوپیسفک کمانڈ کے فوجی حکام کو خدشہ ہے کہ اس کارروائی سے بحرالکاہل میں امریکی فوج کی تیاری پر منفی اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ امریکی افواج کی سینٹرل کمانڈ مشرق وسطیٰ سمیت خطے کے ممالک میں امریکی اہداف کے لئے لڑنے کی ذمہ دار ہے اور انڈوپیسفک کمانڈ، مشرقی ایشیا میں امریکی مفادات کے لئے جنگ کی ذمہ دار ہے۔ طوفان الاقصیٰ کے بعد امریکی سرپرستی میں غاصب اسرائیلی فوج نے ہزاروں فلسطینی شہید کر دیئے ہیں اور خطے کے عرب ممالک مجرمانہ طور پر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی ذمہ دار ہے میں امریکی امریکی فوج انصار اللہ رہے ہیں کے خلاف یمن کی خطے کے یمن کے فوج نے کے لئے

پڑھیں:

وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں

بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں وہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک شاہانہ زندگی گزارتے ہیں، جہاں دنیا کی بہترین سہولیات ان کی دسترس میں ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ مشہور شخصیات کے پاس نجی طیارے بھی ہیں جو ان کی پرتعیش زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔

 شاہ رخ خان، سیف علی خان، پریانکا چوپڑا، امیتابھ بچن، اور اجے دیوگن ان ستاروں میں شامل ہیں جن کے پاس ذاتی طیارے ہیں۔ یہ طیارے وہ تعطیلات، فلموں کی شوٹنگ یا پروموشنز کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے وہ اپنے مصروف شیڈول کو با آسانی مینج کر لیتے ہیں۔

شاہ رخ خان:

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کے پاس گلف اسٹریم G550 نجی طیارہ ہے، جسے وہ اکثر خاندانی تعطیلات یا فلمی کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس طیارے کی قیمت تقریباً 61.5 ملین ڈالر (یعنی 500 کروڑ روپے سے زائد) ہے۔

سیف علی خان:

شاہ رخ خان کی طرح، سیف علی خان کے پاس بھی گلف اسٹریم G550 نجی طیارہ ہے۔ وہ اس 61.5 ملین ڈالر مالیت کے پرتعیش طیارے کو ذاتی اور خاندانی سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

پریانکا چوپڑا:

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے پاس ہاکر 800 طیارہ ہے، جو 6 سیٹوں پر مشتمل ہے۔ وہ اکثر اس طیارے میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ سفر کرتی ہیں۔ اس طیارے کی قیمت تقریباً 85 کروڑ روپے ہے۔

ہرتیک روشن:

پریانکا چوپڑا کی طرح ہرتیک روشن کے پاس بھی ہاکر 800 نجی طیارہ ہے، جسے وہ خاندانی یا پیشہ ورانہ سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی قیمت بھی 85 کروڑ روپے ہے۔

امیتابھ بچن:

میگا اسٹار امیتابھ بچن بومبارڈیئر چیلنجر 300 کے مالک ہیں، جس میں 10 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ان کے طیارے کی مالیت تقریباً 260 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

اجے دیوگن:

اجے دیوگن کے پاس بھی ہاکر 800 نجی طیارہ ہے، جو چھ سیٹوں پر مشتمل ہے۔ اس طیارے کی قیمت بھی 85 کروڑ روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اجے دیوگن ان اولین بالی ووڈ اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نجی طیارہ خریدا تھا۔

یہ سب طیارے ان ستاروں کی پرتعیش اور مصروف زندگی کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے وہ نہ صرف آرام دہ سفر کرتے ہیں بلکہ وقت کی بچت بھی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اجے دیوگن امیتابھ بچن بالی ووڈ پرائیوٹ جیٹ پریانکا چوپڑا سیف علی خان شاہ رخ خان ہرتیک روشن

متعلقہ مضامین

  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
  • صدر ٹرمپ کی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول پر تنقید ‘مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں نمایاں کمی
  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • رانا ثناءاللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ: کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • رانا ثناءاللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • آئی پی پیز ہر سال اربوں ڈالر کا چونا حکومت کو لگا رہے ہیں، خواجہ آصف
  • امریکہ اور اسرائیل آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں، انصار اللہ
  • یمن کے ہاتھوں مہنگے امریکی ڈرونز کی تباہی، فاکس نیوز نے اہم انکشاف کر دیا