غریب آباد بلوچ ہوٹل کے قریب سائن بورڈ سڑک سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر گرگیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او شریف آباد مہر محمد یوسف نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد غریب آباد سے حسن اسکوائر کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران جب وہ لیاری ایکسپریس وے انٹر چینج بلوچ ہوٹل کے قریب پہنچے تو وہاں پر لگا ہوا ایک سائن بورڈ ان پر گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے جس میں سے ایک زخمی 30 سالہ عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی 55 سالہ عامر آفریدی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:

شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔

پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔

دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • سموگ تدارک کیس، موٹر سائیکل رکشے بنانے والی کمپنیوں کو بند کر دینا چاہئے: لاہور ہائیکورٹ