علامہ امین شہیدی کا دورہ ملتان، علامہ قاضی شبیر علوی کی وفات پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
قبل ازیں جامعہ شہید مطہری پہنچے تو پرنسپل جامعہ شہید مطہری و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اُن کا استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی نے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ اُمت واحدہ پاکستان معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر اُن کے بھائیوں اور بیٹے سے اظہار افسوس کیا۔ قبل ازیں جامعہ شہید مطہری پہنچے تو پرنسپل جامعہ شہید مطہری و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اُن کا استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی نے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ قاضی فیاض حسین علوی، علامہ محمد عباس وزیری، حجة الاسلام والمسلمین علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ مجاہد حسین جعفری، شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل اور دیگر موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاراچنار، مجلسِ علمائے اہلبیتؑ کی جانب سے امن سیمینار کا انعقاد
سیمینار سے علامہ تجمل حسین، علامہ ڈاکٹر احمد حسین نجفی، علامہ محمد حسین طاہری، علامہ احمد روحانی، ڈاکٹر ذوالفقار، پرنسپل حاجی گل اکبر، پروفیسر یاسر علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں مجلسِ علمائے اہلبیتؑ کی جانب سے امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء، عمائدین، ضلعی انتظامیہ اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، سیمینار میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، اور ذمہ دار افراد سے اپنی ذمہ داری بروقت پوری کرنے اور فوری قیام امن ممکن بنانے پر زور دیا گیا۔ "ضلع کرم میں مستقل اور پائیدار امن کیسے" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے علامہ تجمل حسین، علامہ ڈاکٹر احمد حسین نجفی، علامہ محمد حسین طاہری، علامہ احمد روحانی، ڈاکٹر ذوالفقار، پرنسپل حاجی گل اکبر، پروفیسر یاسر علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز نے خطاب کیا اور قیام امن کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بدامنی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ امن معاہدے کے بعد راستے بند رکھنا افسوسناک ہے، منظم طریقے سے سامان کی ترسیل اور لوگوں کی آمد و رفت میں بھتہ خوری اور رشوت خوری کا بازار گرم ہے، اس وجہ سے مافیا کی جانب سے بھی امن کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فریقین کو اب سمجھ آگیا ہے کہ بد امنی کے ذریعے عوام کا استحصال جاری ہے اور مختلف طریقوں سے انہیں تنگ کیا جا رہا ہے اور سات ماہ سے آمد و رفت کے راستے کی بندش کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہے۔ مقررین نے ضلعی انتظامیہ اور فورسز سے آمد و رفت کے راستے فوری طور کھولنے اور محفوظ بنانے پر زور دیا۔ سیمینار سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور قیام امن میں عوام اور عمائدین کا تعاون از حد ضروری ہے۔