گہرام بگٹی کی گرفتاری قابل مذمت، انہیں رہا کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے مطالبہ کیا کہ نوابزادہ گوہرام بگٹی سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام خان بگٹی کے گھر پر چھاپے اور انکی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکمران عوامی تحریکوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ بلوچستان کی سیاسی قائدین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے طاقت کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے جاری کردہ بیان کہا گیا کہ سابقہ صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کو پرامن لانگ مارچ کی کال دینے کی پاداش میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنا سیاسی آزادی اور جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ پرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری کا جمہوری حق ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نوابزادہ گوہرام بگٹی سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی، آرمی چیف نے دل سے بات کی: سرفرار بگٹی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی کی بات دل سے کی ہے۔ بلوچستان میں دو یا تین فیصد ملک توڑنا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کی ضرورت ہے اور وہ جاری ہے۔ پٹرولیم لیوی کا پیشہ بلوچستان کی سڑک پر لگنا خوش آئند ہے۔ عوام کا اس حوالے سے شکر گزار ہوں۔ بلوچستان میں مٹھی بھر دہشتگردوں کے خلاف کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور آپ فرق دیکھیں گے۔