راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور آئی جی ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس راجا رفعت مختار کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔ راجا رفعت مختار اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر وقار الدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کردیا گیا ہے، وقار الدین سید اس سے قبل ایف آئی اے میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: راجا رفعت مختار ایف آئی اے
پڑھیں:
ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات
ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سنیئر صحافی ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کر دیا گیا،سپیچ رائٹر کےلئے خدمات سر انجام دیں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ارشد محمود ملک کو ڈیپوٹیشن پر تین سال کےلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات کردیا گیا ہے ۔
قبل ازیں وہ سرکاری ٹیلی ویژن میں گریڈ اٹھارہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھےارشد محمود ملک کا شمار ملک کے منجھے ہوئے سنیئر تحقیقاتی صحافیوں میں ہوتا ہے اور وہ 1992 سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں،2022 میں پہلی دفعہ انہیں وزیراعظم کے سپیچ رائٹر کی ذمہ داری دی گئی تھی جو 2024 کے انتخابات سے قبل تک انہوں نے نبھائی،ارشد محمود ملک وزارت خارجہ سمیت کئی اہم وزارتوں میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ دوسری شادی کرنے کی صورت میں بچے کی کسٹڈی کا حق دار کون؟ عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم