’علی امین نے عمران خان سے صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی‘، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو دوبارہ عہدوں پر رکھنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ آپ کے کہنے پرعہدوں سے ہٹایا گیا تھا، اب دوبارہ شامل کیا گیا، اس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ اس معاملے پر متعلقہ قیادت سے پوچھوں گا۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے دو وزرا کی کارکردگی سے متعلق بھی عمران خان کو شکایت کی جس پر انہوں نے وزیراعلیٰ کو وزرا کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزرا کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلمدان تبدیل کرنے کا امکان ہے، دونوں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں کے بھائی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی بابرسلیم سواتی اور اعظم سواتی کے تنازع پر بھی بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں علی امین نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پرجاری مذاکرات سے بھی آگاہ کیا۔
صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورعلی امین کی ملاقات سیاسی اور پارٹی امور سے متعلق تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں صوبائی حکومت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی جس پر علی امین کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اہم احکامات بھی ملے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے طویل ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے دونوں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیا تھا۔
پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی ملاقات میں
پڑھیں:
تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔
علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں، ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔