کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
KETCH:
بلوچستان علاقے کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 4 اپریل کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج نے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے خلاف تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب
RAHIM YAR KHAN:پنجاب پولیس نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروا لیا اور اس دوران دو اغوا کار زخمی ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کریمنلز سے بازیاب ہونے والے مغویوں کی شناخت محمد علی اور سیف الرحمان حیدر کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق اسلام آباد سے بتایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ ماچھکہ میں دوران پیٹرولنگ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اور دوران غیر مصدقہ طور پر دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اغوا کار دونوں مغویوں کو چھوڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے جبکہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کا کہنا تھا کہ بازیاب مغویوں کے بارے متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کاروائی میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔