عید گزر گئی کارکن تیاری پکڑلیں، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ عید گزر گئی کارکن تیاری پکڑلیں۔
پشاور سے جاری بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ ہم ریاستی جبر اور دہشت گردی کا شکار ہیں، پیر سے خیبر پختونخوا کے کارکن بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں۔
انہوں نے کہا کہ عید گزر گئی، کارکن تیاری پکڑ لیں، جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے، عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، عدالتی حکم کے باجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔