امریکا جانا اب آسان ہوگیا ؟ ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا جس کی قیمت 50 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ گولڈ کارڈ خصوصی رہائشی اجازت نامہ ہے جسے "دی ٹرمپ کارڈ" کا نام دیا گیا ہے۔
صحافیوں کے سامنے کارڈ کی رونمائی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس کارڈ کا پہلا خریدار ہوں۔
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ یہ خصوصی ویزا کارڈ عوام کے لیے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگا۔
یہ کارڈ دراصل گرین کارڈ کا ایک مہنگا ورژن ہے جسے صدر ٹرمپ نے سرمایہ داروں، کاروباری شخصیات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والوں کی امریکا آمد کی ترغیب دینے کے لیے متعارف کرایا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس امید کا اظہار کیا کہ 50 لاکھ ڈالر کی مالیت کے اس گولڈن ریذیڈنسی کارڈ کی آمدنی سے امریکا کا قومی خسارہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یہ کارڈ امریکی شہریت حاصل کرنے کا ایک آسان، فوری اور جدید راستہ ہوگا۔
جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا اس کارڈ کے لیے روسی ارب پتی (اولیگارکس) بھی اہل ہوں گے تو انھوں نے کہا اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔
واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔
دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
Post Views: 1