دادو: ایس ایچ او نے اپنے ہی تھانے کی اے ایس آئی سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)صوبہ سندھ کے شہر دادو کے ایک تھانے کے ایس ایچ او اور خاتون اے ایس آئی نے شادی کر لی۔اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او اعجاز مسن اور لیڈی اسٹنٹ سب انسپکٹر ثمینہ وگھیو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
(جاری ہے)
تھانہ اے سیکشن کے پولیس افسران کے نکاح کی تقریب مقامی ہال میں منعقد کی گئی۔ایس ایچ او اعجاز مسن اور اے ایس آئی ثمینہ وگھیو ایک ہی تھانے میں تعینات ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایس ایچ او
پڑھیں:
کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔