پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور سکھن پولیس نے ابرار شاہ کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے سوشل میڈیا پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی۔ اس پوسٹ میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ابرار شاہ پولیس نے کے خلاف

پڑھیں:

ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے: صدر آصف زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری — فائل فوٹو 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے، یہ امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع بھی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا اعتراف کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس کی درخواست
  • ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے: صدر آصف زرداری
  • وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر گرفتار
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • بھارتی پولیس افسر متنازعہ وقف ترمیمی قانون کیخلاف بطور احتجاج مستعفی
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج؛ باضابطہ گرفتار
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو کس الزام میں گرفتار کیا گیاہے ؟ تفصیل سامنے آ گئی 
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج؛ باضابطہ گرفتار