لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی،ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پروزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا۔ نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے،بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے،مہنگائی میں مسلسل کمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں،نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملے گا

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ.

دورے کے دوران وزیراعظم صدر اردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر، پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دیا ہے۔ HLSCC کا 7 واں اجلاس 12-13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

آنے والی ملاقات اس مضبوط مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں.

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ
  • جولائی 2024سے 2025: ٹیکسٹائل برآمدات میں 9.38فیصد : درست معاشی پالیسیوں کا ثبوت ‘ وزیراعظم 
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
  •  نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
  • نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیرِ اعظم شہباز شریف پر جرح
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح