روڈن انکلیو میں عید ملن پارٹی اور عظمتِ قرآن کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
روڈن انکلیو میں عید ملن پارٹی اور عظمتِ قرآن کانفرنس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
فورٹ عباس((آئی پی ایس ) فورٹ عباس میں جی ایم روڈن انکلیو کے جنرل منیجر محمد راشد کی جانب سے ایک پروقار عید ملن پارٹی اور عظمتِ قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت تقریب میں ایم پی اے چوہدری کاشف نوید پنسوتہ ، میاں مظفر اقبال رہنما مسلم لیگ ن صحافی،اور تاجر برادری علاقہ معززین، علمائے کرام، اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں عظمتِ قرآن کانفرنس کے دوران علمائے کرام نے قرآن مجید کی فضیلت، اس کی برکات اور موجودہ دور میں اس کی رہنمائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مقررین نے امتِ مسلمہ پر زور دیا کہ وہ قرآن کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔عید ملن پارٹی کے دوران شرکا نے باہمی محبت، بھائی چارے اور اسلامی اخوت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ میزبان راشد حنیف نے اس موقع پر شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب کا مقصد نہ صرف میل جول بڑھانا ہے بلکہ دینی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی ہے۔شرکا نے تقریب کے بہترین انتظامات پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ایسی مزید روحانی و سماجی سرگرمیوں کے انعقاد کی ضرورتپرزوردیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عید ملن پارٹی قرآن کانفرنس
پڑھیں:
قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ماں کا دودھ پلانا دینی حکم‘ ذمہ داری: وزیر مذہبی امور
اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی واضح تعلیمات کے مطابق ماں کا دودھ پلانا ایک دینی حکم اور قومی ذمہ داری ہے اور اسی بنیاد پر حکومت ایک ملک گیر تحریک شروع کرے گی تاکہ فارمولا دودھ کے غیر ضروری استعمال اور اس سے جڑی قابل تدارک نومولود اموات کا خاتمہ کیا جا سکے، وفاقی وزارت مذہبی امور اور یونیسیف کے تعاون سے منعقدہ قومی مشاورتی اجلاس قرآنی تعلیمات اور ارشادات نبوی کی روشنی میں ماں کے دودھ کی اہمیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ایسے ہزاروں بچے اسہال، نمونیا اور غذائی قلت کے باعث جان سے جاتے ہیں کیونکہ انہیں بغیر طبی ضرورت کے ماں کا دودھ ترک کر دیا جاتا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی، چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی، محمد بخش، ڈاکٹر شاہد، مختلف مکاتب فکر کے علماء، مسیحی، ہندو اور سکھ برادری کے نمائندے، یونیسیف کی ڈپٹی ریپریزنٹیٹو شرمیلہ رسول اور دیگر ماہرین صحت شریک تھے۔