راولپنڈی: افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 سے زائد افغان شہری رفیوجی کیمپ منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس ) حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونیکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کوبھی تحویل میں لیکرکیمپ منتقل کیاجائیگا، کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کی 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے اور حکومت نے گزشتہ روز سے ان کی بیدخلی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے باعث یہ عمل یکم اپریل کو شروع نہیں ہو سکا تھا لیکن اب ملک بھر میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر 21 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں جب کہ وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق 14 لاکھ افغان مہاجرین قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں اور 8 لاکھ افغان شہری ایسے ہیں جو افغان سٹیزن کارڈ رکھتے ہیں لیکن ان کے قیام کو اب غیر قانونی تصور کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغان سٹیزن حامل افراد

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 8کارکنوں کو زیر حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کوحراست میں لے کر تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی. عالیہ حمزہ گزشتہ شب ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے،عالیہ حمزہ کو تھانہ ویمن میں رکھا گیا ہے.

(جاری ہے)

سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہمارا یوتھ کنونشن تھا جہاں سے عالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنونشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے ہم نے قانون کےخلاف کام نہیں کیا ادھر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے” ایکس“ اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہیں اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے بیان کے مطابق گرفتاری سے قبل چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا تھا کہ ہم یہاں پرامن طور پر جمع ہوئے ہیں اور میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے لیکن پولیس نے غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا.

قبل ازیں ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بے حرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.                                                                                                                  

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
  • خیبر :ایک ہزار 198غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
  • مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 8کارکنوں کو زیر حراست میں لے لیا گیا